بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمت میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جس کا طلاق تمام صارفین پر ہوگا جبکہ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین کو اسشنیٰ حاصل ہوگا۔

نیپرا نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں نو ارب پچیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جو ریفرنس سے کم ہے۔ اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں 3 روپے سے ذائد فی یونٹ پیسے بقایا جات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔
نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹی فکیشن کی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے