سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے‘ ڈالر کی تنزلی بھی جاری

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے‘ ڈالر کی تنزلی بھی جاری

کراچی : سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے جہاں آج کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس نے 63 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچیج میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جہاں کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 519 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 63 ہزار 475 پر ٹریڈ کرنے لگا۔
بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی کرنسی کی تنزلی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مزید 38 پیسے سستا ہو کر 284 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 212 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچا، اس کے علاوہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی 27 پیسے کمی ہوئی جس کے نتیجے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 284.25 روپے ہوگئی۔
اس سے پہلے پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکچینج نے نیا ریکارڈ قائم کیا جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 62 ہزار کی حد عبور کی، پیر کے روز 100 انڈیکس نے 677 پوائنٹس اضافے کے بعد پہلی بار 62 ہزار کا سنگ میل عبور کیا جب کہ پچھلے کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 61 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے