جنرل ریٹائرڈ باجوہ سائفر کیس میں بطور گواہ پیش ہونے کیلئے تیار

جنرل ریٹائرڈ باجوہ سائفر کیس میں بطور گواہ پیش ہونے کیلئے تیار

اسلام آباد :سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی جانب سے سائفر کیس میں بطور گواہ پیش ہونے پر آمادگی ظاہر کرنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ صحافی انصار عباسی نے رپورٹ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹارڈ قمر جاوید باجوہ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو سرپرائز مل سکتا ہے کیوں کہ جنرل (ر) باجوہ نے سائفر کیس میں بطور گوہ پیش ہونے کی حامی بھرلی ہے۔
رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ سابق آرمی چیف سے بات چیت کرنے والے ایک ذریعے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف شاید تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مایوس نہ کریں کیوں کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سائفر کیس میں بطور گواہ پیش ہونے کیلئے تیار ہیں، تاہم انہیں اس کے لیے پہلے فوجی حکام سے اجازت کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ طویل عرصہ بعد صحافیوں سے اپنی پہلی غیر رسمی گفتگو میں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا، جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو عدالت بلاؤں گا، سائفر کیس میں قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارتخانے کے آفیشلز کو گواہ بناؤں گا کیوں کہ قمر جاوید باجوہ نے سب کچھ ڈونلڈ لو کے کہنے پر کیا۔

ادھر مسلم لیگ ن کے رہنماٰء جاوید لطیف نے عمران خان کے جنرل باجوہ کو عدالت بلانے کے مؤقف کی ذرا ’طنزیہ انداز‘ میں حمایت کی اور کہا کہ امریکی سفیر کو تو عدالت نہیں لیکن جنرل باجوہ کو بلاسکتے ہیں تاکہ عمران خان کے کرتوت سامنے آجائیں، اس کے علاوہ فیض حمید، لطیف کھوسہ اور ثاقب نثار کو تو ضرور وہاں بلایا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے کرتوت کا کچا چٹھا کھل سکے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے