ایک دن میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا ریکارڈ قائم

ایک دن میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا ریکارڈ قائم

لاہور : پنجاب پولیس نے ایک دن میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کئے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ روز ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ان میں لرننگ، نیشنل، انٹرنیشنل اور تجدید سمیت تمام ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں، لاہور میں 27 ہزار کے قریب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، فیصل آباد 8 ہزار 113، گوجرانوالہ میں 7 ہزار 843 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں 7 ہزار 597 اور ملتان میں 6 ہزار شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جب کہ ادارے کی جانب سے مجموعی طور پر صرف 5 روز میں 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
ادھر نگران پنجاب حکومت نے لرننگ لائسنس کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں لرننگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں لرننگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دے دی گئی، اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا اور یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے اور لرنز کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزارروپے کر دی جائے گی، اس کے علاوہ ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے