راولپنڈی میں ن لیگ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آ گئے
راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں راولپنڈی کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آ گئے۔ حنیف عباسی اور ناصر بٹ نے ایک ہی حلقے سے ٹکٹ مانگ لیا۔راولپنڈی شہر کے دوسرے حلقے کے لیے دانیال چوہدری اور سجاد خان کی لابنگ جاری ہے۔حنیف عباسی نے ضیاء اللہ شاہ کے لیے صوبائی نشست کا ٹکٹ مانگ لیا۔نوازشریف کے دستِ راست ناصر بٹ نے قومی و صوبائی دونوں نشستوں کے لیے ٹکٹ مانگ لیا۔
مسلم لیگ ن کی قیادت نے راولپنڈی کے امیدواروں کو لاہور طلب کر لیا۔
ن لیگ میں جنگ چِھڑ گئی!#PublicNews #PublicUpdates #PMLN pic.twitter.com/eXQnSn686R
— Public News (@PublicNews_Com) December 8, 2023
این اے 102 فیصل آباد سے بھی طلال چوہدری اور نواب شیر وسیر ٹکٹ کے خواہمشند ہیں۔ نواب شیر وسیر نے ن لیگ کی ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات بھی کی ۔
شہباز شریف نے نواب شیر وسیر کو کہا کہ آپ کو وعدے کے مطابق ٹکٹ ملنا چاہئیے۔ ذرائع کے مطابق طلال چوہدری حلقہ چھوڑنے کو تیار نہیں۔