پاکستان نے بھارت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچا لیا

کراچی: پاکستان نے تمام پروازوں کے لیے اپنی ائیر اسپیس کھول دی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالہ سے نیا نوٹم جاری کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے لیکن اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب بھارتی ائیر لائنز بھی پاکستانی ائیراسپیس استعمال کرسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھاجس کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، سکھر، سیالکوٹ سمیت کئی شہروں کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں جب کہ پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کردی تھی۔اس فیصلے سے بھارتی ائیر لائنز کو اربوں روپےکا نقصان بھی ہوا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے