پرتھ ٹیسٹ کا دوسرا روز آسٹریلیا کے نام، پاکستان کی 2 وکٹیں گرگئیں

پرتھ ٹیسٹ کا دوسرا روز آسٹریلیا کے نام، پاکستان کی 2 وکٹیں گرگئیں

پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 53 اوورز 2 وکٹوں کے نقصان 132 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو کینگروز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں۔

دوسرا روز

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 346 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 141 کا اضافہ کرکے آسٹریلوی بیٹرز پویلین لوٹ گئے، کینگروز کی چھٹی وکٹ ایلکس کیری کی صورت میں گری جو 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اسٹارک 12، کپتان پیٹ کمنز 9، نتھین لائن 5 رنز بناکر پویلی لوٹ گئے۔ مچل مارش نے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے ڈیبیو میچ میں 6، خرم شہزاد نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں اوپنرز نے محتاط آغاز فراہم کرتے ہوئے کینگروز کیخلاف 74 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شفیق 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود 30 رنز بناسکے۔ امام الحق 38 جبکہ خرم شہزاد 7 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے نتھین لائن اور مچل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز

پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کا شکار بنے۔

مچل مارش 15 اور الیکس کیری 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر ٹاس جیتا تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے، دونوں نوجوان کرکٹرز کو شاہین آفریدی اور حسن علی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے