وہ ملک جس نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی

وہ ملک جس نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی

نیروبی: کینیا نے سیاحت کے فروغ کے لیے دنیا بھر کے شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کر دی۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کینیا کی آزادی کے 60سال مکمل ہونے پر صدر ولیم روٹو کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب دنیا بھر سے کینیا آنے والے کسی بھی شخص کو ویزے کی ضرورت نہیں ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ جو شخص بھی کینیا آنا چاہے گا اسے ویزے کی بجائے پہلے ہی الیکٹرانک سفری اجازت دے دی جائے گی۔
صدر ولیم روٹو نے جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس حوالے سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا ہے، جس کے ذریعے دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری کینیا آنے کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کینیا کی حکومت کا یہ نیا اقدام یکم جنوری 2024ءسے لاگو ہو گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے