ہمیں نظرکھا گئی‘ شاید ہم خود سے بھی مخلص نہیں، نوازشریف

ہمیں نظرکھا گئی‘ شاید ہم خود سے بھی مخلص نہیں، نوازشریف

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں نظرکھا گئی اور شاید ہم خود بھی اپنے آپ سے مخلص نہیں ہیں، اسی لیے نا انصافیاں ہوتی ہیں خاموشی سے برداشت کر جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کے پارلیمانی بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1999ء میں صبح میں وزیراعظم تھا، شام میں ہائی جیکر بن گیا تھا، 2001ء میں سعودی عرب گیا تو اس وقت ریال 13 روپے کا تھا، 10 ہزار درہم یعنی تقریباَ ایک لاکھ تنخواہ نہ لینے پر مجھے فارغ کیا گیا، وہم و گمان میں نہیں تھا 2017ء میں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کردیا جائے گا، مقصد صرف یہ تھا سلیکٹڈ بندے کو لانے کے لیے وزیراعظم کو فارغ کردیا جائے، بلیک لاڈ کشنری دیکھنے کے بعد مجھے فارغ کردیا گیا کیوں کہ سلیکٹڈ شخص کولانے کے لیے مجھے نکالنا مقصود تھا۔
نواز شریف نے کہا کہ قانون اورآئین میں گنجائش نہ ہونے پر مجھے فارغ کیا گیا، پاکستان، سیاسی، اقتصادی طور پر مضبوط تھا، بھارتی وزیراعظم بھی یہاں آئے، 2017 میں پاکستان خوشحال تھا بجلی اور پانی سب کچھ تھا، ملک میں میں سی پیک آر ہا تھا اورپاکستان ایٹمی قوت بن چکا تھا، غریبوں کے گھر آباد تھے، یہاں بچے اسکول جاتے تھے، ہر سال لاکھوں لوگوں کو روزگار بھی مل رہا تھا اور ملک ترقی کی دوڑ میں آگے بھاگ رہا تھا، خطے کے دیگر ممالک ہم سے پیچھے تھے، ہم نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا لیکن آج ملک میں سب کچھ ریورس ہوگیا، پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے 10 ممالک میں شامل ہے، ہمیں نظرکھا گئی اور شاید ہم خود بھی اپنے آپ سے مخلص نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکھر سے حیدرآباد موٹروے کیوں نہیں بنائی گئی، ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو 2020 میں موٹر وے مکمل ہوجاتی، پشاور سے سکھر تک ہم نے موٹر وے بنادی تھی، ہم نے دہشت گردی ختم اور کراچی میں امن قائم کیا، سندھ میں کوئلہ ہے یہ سن سن کر 50 سالوں سے کان کپ گئے تھے، تاہم اس کوئلے کو کوئی نکالتا نہیں تھا، ہم نے جاکر نکالا اور بجلی بنا کر دکھائی، ہم وہ کام کرسکتے ہیں جو عام قومیں نہیں کرسکتیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے