عمران خان کا قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

عمران خان کا قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، سابق وزیراعظم لاہور، میانوالی اور اسلام آباد سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے، اس مقصد کے لیے عمران خان کے پاس کل کاغذات نامزدگی لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں ہے، کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کردیں، امیدواروں کی ٹکٹوں کا فیصلہ بھی بہت جلد ہوگا، ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں، امیدواروں کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند افراد کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏8 فروری کے انتخابات کے ٹکٹ اگلے دو ہفتوں میں فائنل ہوں گے، امیدوار ٹکٹ کا انتظار کیے بغیر ‏22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروادیں، فارم پر کرنے کے لیے کسی ماہر وکیل کی خدمات حاصل کرکے کاغذات جمع کروائیں، الیکشن کے طریقہ کار کے ماہرین اور حلقے کے وکلاء کو اپنی ٹیم کا لازمی حصہ بنائیں، کاغذات حاصل کرنے یا جمع کروانے یا سکروٹنی کیلئے امیدوار کا موجود ہونا ضروری نہیں، ‏پی ٹی آئی کے امیدوار اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی حفاظت یقینی بنائیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کرنا ضروری نہیں، ‏پارٹی ٹکٹ 11 جنوری تک جمع کروایا جا سکتا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے