الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار

الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چاروں ممبران نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر اعتماد کا اظہار کردیا۔ ای سی پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن تمام فیصلے باہمی مشاورت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر کرتا ہے، الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے، ارکان نے باور کروایا ہے کہ ابھی تک کے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کی سیٹوں کا کوٹہ بھی الیکشن کمیشن نے باہمی رضا مندی اور قانونی تقاضوں سے طے کیا، حلقہ بندی کمیٹیوں نے ابتدائی حلقہ بندی کی اور پھر اعتراضات داخل ہونے کے بعد کمیشن نے ان پر فیصلے کیے، ضلع حافظ آباد کے بارے میں اعتراضات کا فیصلہ بھی 5 ممبر بینچ نے مکمل ہم آہنگی سے کیا۔
بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء میں تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ چیف سیکرٹریز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے