مریم نواز کا ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہے کہ انشاءاللہ پورے پاکستان میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کروں گی.

احتجاج میں نوازشریف کیلئے انصاف،قانون کی بالادستی،اظہارکی آزادی کا مطالبہ ہوگا،ان کا کہناتھا کہ عوامی نمائندوں کو سزا دینے کیلئے نظام میں گڑبڑ ختم کرنے کیلئے آواز اٹھائیں گے،نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ سلیکٹڈ کومسلط کرنے اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف بھی احتجاج ہوگا،مریم نواز نے کہا کہ ہروہ پاکستانی جو آزادجمہوری اور انصاف پسند پاکستان چاہتا ہے اسے شمولیت اختیار کرنی چاہئے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے