پی ٹی آئی ڈرامے باز پارٹی ہے

پی ٹی آئی ڈرامے باز پارٹی ہے

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کر رہے ہیں لیکن الیکشن الائنس نہیں بنانے جا رہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے آئی پی پی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا پی ٹی آئی ڈرامے باز پارٹی ہے ۔
انتخابی مہم کی 10 دنوں میں پی ٹی ائی کو پتہ چل جائے گا کہ وہ کہاں کھڑی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف مسلسل دس گھنٹے اجلاس میں بیٹھ کر ایک ضلع سے دوسو افراد کا انٹرویو کر رہے ہیں جیسے ہی اس عمل سے فارغ ہوں گے تو سوشل میڈیا اور میڈیا پر نظر آئیں گے ۔قبل ازیں رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2018 میں جس شخص کو لایا گیا اس نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، امریکا کے دورے پر کہا کہ نواز شریف کی جیل سے اے سی نکلوادوں گا، اس شخص کے اس رویے کی وجہ سے ملک بدحال ہو گیا، اس شخص نے 9 مئی کو اداروں پر حملہ کیا اور اب لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہا ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ سیاسی احتجاج اور سیاسی کارکنان کی تحریکوں کی ایک حد ہوتی ہے، پی ٹی آئی بلاشبہ ایک سیاسی جماعت تھی لیکن ان کے لیڈر نے ریڈلائن کراس کروائی، احتجاج کا یہ مطلب نہیں کہ ملکی دفاعی اداروں پر چڑھ دوڑو، اداروں پر حملوں کو سیاسی احتجاج نہیں کہا جاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ احتجاج کے نام پر حد سے تجاوز کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے