بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر شہری نے اعتراض دائر کردیا
لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر شہری نے اعتراض دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لاہور کے حلقہ این اے 127 سے ایک شہری محمد ایازنے دائر کیا اورچیئرمین پیپلزپارٹی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز كے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، لہذا یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔