الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا دیا گیا۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گزار ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔عزیز الدین کاکا خیل نے نگران کابینہ میں شامل فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو ہٹانے کی درخواست دے رکھی ہے۔ درخواستگزار نے مبینہ جانبدار وزراء کو نگران وفاقی کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کررکھی تھی۔
گزشتہ ہفتے (16 دسمبر) کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے وفاقی کابینہ کے جانبدار اراکین کو ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت کابینہ کے دیگر اہم اراکین کو 19 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔