گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ

کراچی(کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونا 4ڈالرکے اضافے سے1302ڈالرفی اونس ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 400روپے کا اضافہ ہواجس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت 69300 روپے ہوگئی ،اسی طرح 343 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 59414 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت870روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے