فیض حمید کا فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیشی کا امکان،سیکیورٹی سخت

فیض حمید کا فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیشی کا امکان،سیکیورٹی سخت

اسلام آباد : فیض آباد دھرنا کمیشن میں آج انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)فیض حمید کی پیشی کا امکان ہے۔ وزارت داخلہ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ رینجرز اور پولیس کی نفری وزارت داخلہ کے باہر پہنچ گئی۔ وزارت داخلہ کے مرکزی گیٹ پر بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ میں صرف متعلقہ افراد کو ہی جانے کی اجازت ہوگی۔فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے فیض حمید کو طلب کیا تھا۔حکومتی ذرائع نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے دوسری بار طلب کیا ہے۔حکومتی ذرائع نے کہا کہ جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگلے ہفتے فیض حمید فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کو طلبی کا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا۔واضح رہے کہ 15 نومبر کو سپریم کورٹ میں فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے 2017 کے دھرنے سے متعلق اس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے عدالت عظمی کو بتایا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت نے کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے