پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ بھی دیا تو بھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ بھی دیا تو بھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے کہا ہے کہ بلے کا نشان نہ دیا تو بھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، بلے کا نشان نہ ملا تو پلان بی بھی تیار ہے، بلے کا نشان نہ ملنے پر ہر امیدوار آزاد الیکشن لڑے گا، مجھے 99 فیصد یقین ہے سپریم کورٹ ہمیں بلے کا نشان دلوائے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے خلاف کل ہی سپریم کورٹ جائیں گے۔
بلے کا نشان نہ ملا تو پلان بی بھی تیار ہے۔ مجھے 99 فیصد یقین ہے سپریم کورٹ ہمیں بلے کا نشان دلوائے گی-"بلے” کا نشان نہ دیا تو جمہوریت کا نقصان ہوگا،ہم الیکشن کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کریں گے، آپ "بلا” لیں گے تو دنیا آپ کے الیکشن کو کبھی نہیں مانے گی، آج ہی اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا پارٹی تحلیل کر دینے کے مترادف ہے، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہم سپریم کورٹ جائیں گے، آپ بلا لیں گے تو دنیا آپ کے الیکشن کو کبھی نہیں مانے گی، اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، سپریم کورٹ بلا بحال نہیں کرتی تو ہر امیدوار آزاد الیکشن لڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھ رہے ہیں، غلط فہمی ہے کہ الیکشن کمیشن کو نہیں سنا گیا، بلے کا نشان واپس لینےسے انتخابات پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے بلے کے نشان کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرلی، پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ برقرار رکھا اور پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے