شناختی کارڈ پر ’’ایکس‘‘ لکھنا بیرونی ایجنڈا ہے، الماس بوبی

شناختی کارڈ پر ’’ایکس‘‘ لکھنا بیرونی ایجنڈا ہے، الماس بوبی

اسلام آباد: خواجہ سراء نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل دائر ہونے پر الماس بوبی نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ پر ’’ایکس‘‘ لکھنا بیرونی ایجنڈا ہے اور غیر ملکی لابی اسکو پروموٹ کر رہی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سراء الماس بوبی نے کہا کہ شریعت عدالت کا فیصلہ آیا انھوں نے ایکس کارڈ کو مسترد کیا ہوا ہے، ہم شریعت کے اسی فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں جو مخصوص سیٹیں آئی ہیں اس میں ہمیں نہیں پتہ کہ ٹرانس مرد کے لیے کتنی ہیں یا ٹرانس عورت کے لیے، ایک سیٹ پر چار مختلف شناخت کے لوگ کھڑے ہیں۔ محمد ارسلان انکا نام ہے اسی پر لڑیں تو ہم انکی حمایت کریں گے۔
قبل ازیں، اقلیتی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی نایاب علی کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل پر الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب طلب کرلیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نایاب علی کے کاغذات پر ٹرانسجینڈر ہونے کی وجہ سے اعتراض ہے کیونکہ ان کے شناختی کارڈ میں میل اور فی میل نہیں بلکہ ’’ایکس‘‘ لکھا ہے، جب تک ان کے شناختی کارڈ پر میل یا فی میل نہ لکھا ہو یہ انتخابات نہیں لڑسکتے۔

عدالت نے استفسار کی اکہ کیا آپ نے اس معاملے کو ریٹرننگ افسر کے پاس اٹھایا تھا؟ آپ کی درخواست ہی مکمل نہیں، اس درخواست کو میں یہاں پر خارج کرسکتا ہوں، آپ نے جو اعتراضات اٹھائے تھے کیا وہ تحریری تھے یا زبانی تھے؟

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے