بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد : حکومت نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا، بجلی نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا، جس پر نیپرا اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، فیصلہ سناتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں، موجودہ اضافہ بجلی صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
علاوہ ازیں نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 2 روپے87 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے، نیپرا نے حکومت کے بعد کے الیکٹرک کی درخواست پر بھی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی، اضافے کی منظوری جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دی گئی، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے حکومت کو بھجوا دیا ہے، اسی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں حکومتی درخواست پر نیپرا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ دے چکا ہے، پہلے ہی جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے کا اضافہ منظور کیا جاچکا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے