بیوی پولیس میں اور گرل فرینڈ چورنی ،بھارتی شخص نےانوکھا کارنامہ کردکھا
نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے اپنی پولیس آفیسر بیوی کے ساتھ نہ صرف بے وفائی کی بلکہ اس کی پولیس کی وردی کا ایسا استعمال کر ڈالا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور کے رہائشی اس شخص نے شادی شدہ ہوتے ہوئے ایک اور لڑکی کے ساتھ تعلق قائم کیا اور پھر اپنی بیوی کی پولیس کی وردی لیجا کر اپنی اس گرل فرینڈ کو دے دی تاکہ وہ پولیس آفیسر بن کر لوگوں کو لوٹے۔رپورٹ کے مطابق اس شخص کی گرل فرینڈ پولیس آفیسر بن کر وارداتیں کرتی رہی۔ اس شخص نے اپنی بیوی کے آفیشل کارڈ میں بھی ترمیم کروا کے اس پر اپنی گرل فرینڈ کی تصویر لگوا دی تھی جسے وہ لڑکی لوگوں کو دکھا کر یقین دلاتی کہ وہ واقعی پولیس آفیسر ہے۔ وہ ناکے لگاتی اور لوگوں سے مال بٹورتی تھی تاہم گزشتہ دنوں اصلی پولیس نے اس نقلی پولیس آفیسر کو دھر لیا جس نے دوران تفتیش اپنے اس ساتھی کے متعلق بھی بتادیا۔ پولیس نے اس شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور اب دونوں زیرحراست ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔