نوازشریف کا پہلا انتخابی جلسہ مانسہرہ میں کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کا پہلا انتخابی جلسہ مانسہرہ میں کرنے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپنا پہلا انتخابی جلسہ مانسہرہ میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد ن لیگ اپنے پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کے لیے متحرک ہوچکے ہیں، نوازشریف نے اپنا پہلا انتخابی جلسہ مانسہرہ میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سابق وزیراعظم 22 جنوری سے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پہلے جلسے کے لئے پنجاب کے ضلع قصور اور خیبرپختونخوا کے علاقہ مانسہرہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جانا تھا اور قرعہ فال مانسہرہ کے نام نکلا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی مانسہرہ میں جلسے کے لئے پارٹی قائد کے ہمراہ ہوں گی۔ بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کے پہلے انتخابی جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے، مانسہرہ میں جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی قیادت نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور سردار یوسف کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور اور بھیرہ میں انتخابی جلسوں کا انعقاد کریں گی جب کہ پارٹی صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا ہے کہ ہماری پارٹی کا منشور رواں ماہ کے وسط میں 15 یا 16 جنوری کو پارٹی سربراہ نواز شریف پیش کریں گے.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے