آئندہ کچھ عرصے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی پیشگوئی

آئندہ کچھ عرصے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی پیشگوئی

کراچی: پاکستان میں کرنسی مارکیٹ سے وابستہ لوگوں نے آئندہ کچھ عرصے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ، ڈالر کی قیمت 277 روپے یا اس سے نیچے آ سکتی ہے۔
این این آئی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں گزشتہ ہفتے اضافہ ہوا اور جمعہ کو ڈالر 281.40 روپے پر بند ہوا۔ پانچ ستمبر کو ڈالر 307 کی بلند ترین سطح پر تھا لیکن حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے کریک ڈاؤن کے سبب اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی اور اکتوبر میں یہ 277 پر آگیا۔ اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر 288 تک پہنچا۔
تاہم نومبر کے وسط سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا رحجان برقرار ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے والے ہیں لیکن ڈالر کی قیمت میں کمی کا ایک اور سبب بھی ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 دسمبر کے بعد اب تک 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے