سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کردی
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی ختم کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے تاحیات نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی اور پانچ جنوری کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
آج سپریم کورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ اوپن کورٹ میں سناتے ہوئے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
یہ فیصلہ چھ ایک کی اکثریت سے سنایا گیا جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ چیف جسٹس نے اس فیصلے کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ اس عدالتی فیصلے سے نواز شریف، جہانگیر ترین سمیت متعدد سیاست دانوں کو ریلیف ملے گا۔