سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ درست قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ درست قرار دے دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ درست قرار دے دیا، عدالت عظمیٰ نے سابق صدر کی سزا کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سنگین غداری کیس میں سزا کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی وفات ہو چکی ان کی فیملی سے کوئی پیروی کیلئے سامنے نہیں آیا، ہمارے پاس سابق صدر کی اپیل ختم کر دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا خصوصی عدالت کے خلاف فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے کیوں کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ سابق صدرپرویز مشرف سے متعلق کیسز کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہرمن اللہ بھی بینچ میں شامل تھے، آج کی سماعت میں درخواست گزار کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ ’پرویز مشرف نے سزا کےخلاف اپیل دائرکر رکھی ہے جو کرمنل اپیل ہے، ہماری درخواست لاہور ہائیکورٹ کے سزا کالعدم کرنے کے خلاف ہے جو آئینی معاملہ ہے، دونوں اپیلوں کو الگ الگ کرکے سنا جائے‘۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے