سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی مستعفی

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی مستعفی

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادیا، جس میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز تھا کہ میں نے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیئے لیکن اب میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔
بتایا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے خود پر عائد الزامات کی تردید کی ہے، اس حوالے سے جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا، جسٹس مظاہر نقوی نے شکایات خارج کرنے اور کارروائی ختم کرنے کی استدعا کر دی، انہوں نے جواب میں کہا کہ کونسل جج کے خلاف معلومات لے سکتی ہے کسی کی شکایت پر کارروائی نہیں کر سکتی، سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری احکامات رولز کی توہین کے مترادف ہیں، رولز کے تحت کونسل کو معلومات فراہم کرنے والے کا کارروائی میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔
انہوں نے جواب میں کہا کہ پاکستان بار کی 21 فروری کو اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، شہباز شریف سے ملاقات کے روز ہی پاکستان بار کونسل نے شکایت دائر کرنے کی قرارداد منظور کی، شوکاز کا جواب جمع کرانے سے پہلے ہی گواہان کو طلب کرنے کا حکم خلاف قانون ہے، یہ الزام سراسر غلط ہے کہ مجھ سے کوئی بھی شخص باآسانی رجوع کر سکتا ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال کیا نہ ہی مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے