میرے جسم میں نسل پرست ہڈی نہیں ہے:ٹرمپ
واشنگٹن :امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر لگنے والے ’نسل پرست‘ پر مشتمل الزام کو قطعی مسترد کردیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 روز قبل کانگریس کی رکن خواتین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خواتین دراصل ان ممالک سے تعلق رکھتی ہیں جہاں کی حکومتیں مکمل طور پر نااہل اور تباہی کا شکار ہیں اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ کرپٹ ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ یہ خواتین بہت چالاکی سے امریکا کے عوام جو کرہ ارض پر سب سے عظیم اور طاقتور قوم ہیں انہیں بتارہی ہیں کہ ہماری حکومت کو کیسے چلانا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا کہ جو ٹوئٹس کی گئی تھیں وہ نسل پرستانہ نہیں تھیں کیونکہ میرے جسم میں نسل پرست ہڈی نہیں ہے۔امریکی صدر کے بیان کو ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں اور سینئر قانون سازوں کی جانب سے نسل پرست اور غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی قرار دیا۔