پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہو گئے

پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہو گئے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی پی 146 پی ٹی آئی کے امیدوار صدام اطہر نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔صدام اطہر آج آئی پی پی کے دفتر پہنچے جہاں مرکزی رہنما شعیب صدیقی نے انہیں پارٹی مفلر بھی پہنایا جس کے بعد این اے 117 ،پی پی 145 کے بعد پی پی 146 سے بھی آئی پی پی کو کامیابی مل گئی۔
صدام اطہر کا کہنا ہے عبدالعلیم خان تعمیری سوچ رکھنے والے انسانیت دوست شخصیت ہیں، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔گذشتہ روز لاہور سے ایک اور امیدوار نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
لاہور کے حلقہ پی پی 145سے امیدوار میاں جنید ذوالفقار نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے