میں اور سشانت سنگھ کبھی کبھی منشیات استعمال کرتے تھے، ریا چکرورتی
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور آنجہانی اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔
آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اور سشانت سنگھ کبھی کبھی بھنگ پیتے تھے۔ سشانت سنگھ کو منشیات کی لت فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے بعد لگی تھی۔
ریا چکرورتی نے جیل میں گزارے دنوں کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں پانی میں پکی ہوئی شملہ مرچ اور روٹی کھانے کو دی جاتی تھی۔ جیل میں اب تک انگریزوں کے بنائے قانون ہیں جن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
ریا چکرورتی کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں ناشتہ صبح 6 بجے اور رات کا کھانا 2 بجے دوپہر کو دیا جاتا ہے۔ کھانے کے لیے اپنا معمول تبدیل کرنا پڑا۔ جیل میں گزارا ہوا وقت جسمانی مشقت سے زیادہ ذہنی اذیت اور تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔
جون 2020 کو اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو اداکار کے قتل کی تحقیقات کے دوران سشانت سنگھ کو منشیات فراہم اوراستعمال کرنے کے الزام میں انسداد منشیات بیورو نے ستمبر2020 گرفتار کیا تھا اور انہیں ایک ماہ بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی۔