جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم میاں طارق گرفتار ملزم سے کتنے اہم سیاستدانوں کی ویڈیو برآمد ہوئیں ؟ تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک)ویڈیو لیک معاملہ کا مرکزی ملزم میاں طارق کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم میاں طارق کو ایف آئی اے سائبر وننگ نےگرفتار کر لیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ملزم میاں طارق دبئی فرار ہونے کی کوشش میں تھے ۔ملزم سے ویڈیو برآمد کر کے فرانزک بھی کروالیا گیا ہے ،
جبکہ میاں طارق کو ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے دو روز کا جسمانی ریمانڈ بھی منظور ہو گیا ہے ۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف مبینہ ویڈیو اسکینڈل کا بلیک میلر میاں طارق ایف بی آر کا بھی نادہندہ تھا، قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ میاں طارق سےسینکڑوں کی تعداد میں ویڈیوز برآمد کی گئیں ہیں جن کے ذریعے وہ کئی عہدیداروں ، سرکاری افسران سمیت دیگر کو بلیک میل کرتا رہاہے۔ ذرائع نے مزید انکشاف میں کہا ہے کہ میاں طارق کے پیچھے کئی بااثر شخصیات کا ہاتھ تھا جس کی وجہ سے ویڈیوز سرکاری گیسٹ ہاؤس اور رہائش گاہوں کے اندر بھی بنائی جاتیں رہیں ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے