دہشتگردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، آئی جی پنجاب

دہشتگردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، آئی جی پنجاب

لاہور: آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے بین الصوبائی سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ اور پولیس رسپانس کے حوالے سے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حملہ کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔
آئی جی پنجاب کے مطابق بھرپور فائرنگ سے دہشت گردوں کو پسپائی اور بھاگنے پر مجبور کر دیا۔کہ ایس ایچ او وہوا کی قیادت میں دوسری ٹیم بھی بیک اپ کیلئے فوری موقع پر پہنچی۔ بہادر جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد پولیس کے جانبازوں نے بروقت کارروائی کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور سفاک مجرمان کو کسی صورت صوبہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے