پولیس کا حماد اظہر کی موجودگی کی اطلاع پر لاہور میں چھاپہ

پولیس کا حماد اظہر کی موجودگی کی اطلاع پر لاہور میں چھاپہ

لاہور: 9 مئی جناح حملہ کیس میں مطلوب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے لیے جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا گیا۔جی این این نیوز کے مطابق اشتہاری حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس دیکھ کر شور مچادیا،پولیس کے پہنچنے تک اشتہاری حماد اظہر موقع سے فرار ہوگئے۔حماد اظہر ساتھیوں کے شور مچانے پر فرار ہو گئے، جائے وقوعہ پر حماد اظہر کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
حماد اظہر 9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں اور اب تک پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔عدالت نے حماد اظہر کو اشتہاری قرار دیا ہے۔13 دسمبرکونسدادِ دہشتگردی عدالت نے نو مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف سخت حکم جاری کیا تھا، انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں نامزد مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل اور زبیر نیازی سمیت 51 افراد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
قبل ازیں پولیس نے نو مئی میں ملوث 18اشتہاریوں کے کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔ پولیس کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کارڈبلا کرنے کی درخواست کی گئی ۔ ان رہنماؤں میں مراد سعید،اعظم خان سواتی ،حماد اظہر،میاں اسلم اقبال،حافظ فرحت عباس، کرامت علی کھوکھر, علی امین گنڈا پور, امتیاز احمد شیخ شامل ہیں۔ واثق قیوم عباسی ،علی اصغر منڈا، مسرت جمشید چیمہ ،جمشید چیمہ ،احمد خان نیازی ،زبیر خان نیازی ،اسدزمان چیمہ، سعید احمد سندھو ،ملک ندیم عباس باڑا ،غلام محی الدین دیوان بھی شامل ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے