ملک کی ترقی کرنے پر نتیجہ جیل میں ڈال کر ملا، نواز شریف

ملک کی ترقی کرنے پر نتیجہ جیل میں ڈال کر ملا، نواز شریف

ننکانہ صاحب: مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کرنے پر نتیجہ جیل میں ڈال کر ملا،جو ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اسکو ہتکھڑیاں لگاتے ہیں۔ ہم مقامی وزیراعظم تھے اور یہ ناکامی وزیراعظم تھے۔ سب مہنگائی نواز شریف کے اقتدار سے جانے کے بعد ہوئی ننکانہ صاحب میں انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کے آغاز میں نواز شریف نے کہا کہ میں آج جلسے میں شریک لوگوں کے جذبے کو داد دیتا ہوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اتفاق سے ٹھنڈ بھی بہت ہے، مجھے آپ سب پر بہت پیار آرہا ہے، ننکانہ صاحب نے آج کے جلسے جیسا منظر کہیں اور دیکھا ہے؟۔ آج میں لاہور سے یہاں موٹر وے پر آیا ہوا اس بات کی مجھے بہت خوشی ہے، یہ موٹر وے میں نے 2017 میں بنائی تھی، اگر میری حکومت نا جاتی تو یہ موٹر وے اب تک کراچی پہنچ چکی ہوتی لیکن اس ملک کے مخالفین نے یہ موقع نہیں دیا۔
میرے دل کو سکون تب ملے گا جب آپکو سکون ملے گا، جب آپکو مہنگائی سے نجات ملے گی۔ پاکستان کے لوگوں کو اتنی تکلیف میں کیوں ڈالا؟ آپ کو تکلیف میں دیکھ کر مجھے آپ سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ ہمارے زمانے میں دہشت گردی کس نے ختم کی؟کراچی کا امن کس نے بحال کیا؟ 4 روپے کی روٹی کس کے زمانے میں تھی؟50 روپے کی چینی کس کے زمانے میں تھی؟۔ نواز شریف نے کہا کہ اسلام آباد ،پشاور، مانسہرہ ،ملتان کس نے موٹر وے بنائیں، نتیجہ جیل میں ڈال دیا گیا۔
نواز شریف سے دشمنی اس بات کی تھی کہ اس نے 18-18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی۔ آج بھی چینی پچاس روپے ہوتی، آج بھی بجلی کے بل کم ہوتے، آج لوگ بلوں کی وجہ سے کتنے پریشان ہیں، یہ سب نواز شریف کے جانے کے بعد ہوا ہے۔ نواز شریف کو پانچ ججوں نے مل کر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر برطرف کیا۔ لیکن پھر بھی میری ہمت نہیں ٹوٹی، مجھے یہ بتائیں کہ آپ کو مجھ سے کیا دشمنی تھی؟ نواز شریف نے تو ملک میں18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی ہے، ہمارے زمانے میں دہشتگردی کس نے ختم کی؟ شہر کراچی کا امن کس نے بحال کیا؟ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میرے ہاتھوں میں ہتھکڑی ڈال دی، جیل میں ڈال دیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے