کراچی میں ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا گیا، اہم کمانڈرز سمیت 17 گرفتار

کراچی میں ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا گیا، اہم کمانڈرز سمیت 17 گرفتار

کراچی: سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کراچی میں کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کراچی سے گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی جیسے سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔
ان کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں مدرسہ طلبہ کے روپ میں منظم کیا گیا تھا۔

گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اورسوات/مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اور NGOs پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔

یہ دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ،نسلی،سیاستدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

یہ نیٹ ورک افغانستان میں ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت کے لیے بھتہ خوری کی سرگرمیوں اور اغواء برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے