حکومت میں آکر اشرافیہ کی 1500ارب کی سبسڈی ختم کر ینگے، بلاول بھٹو

حکومت میں آکر اشرافیہ کی 1500ارب کی سبسڈی ختم کر ینگے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں اشرافیہ پر 1500 ارب روپے سبسڈی خرچ ہوتی ہے، حکومت میں آکر یہ سبسڈی ختم کرکے رقم غریبوں پر خرچ کریں گے۔اسلام آباد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) میں طلباءکےساتھ خصوصی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو بھی الیکشن جیتے وہ سیاست نہ کرے،اپوزیشن حکومت چلنے دے۔
پیپلز پارٹی کا انتخابی منشورمیں نے خود ماہرین کے ساتھ بیٹھ کرتیارکیا ہے۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے نقصان صرف ملک کا ہواہے۔آئی ایم ایف نے بھی کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں۔طاقت ور لابیز مسائل کا باعث بنتی ہیں، نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے انتخابی منشور پر عمل نہیں ہوگا، چاہتا ہیں نفرت کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے۔
سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیئے، پرانے سیاست دان جیت کروہی نفرت اور تقسیم کی سیاست کریں گے، نئی سوچ کے ساتھ میری امید ہے، نئی سوچ کی جانب نہیں جائیں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے جمہوریت اورملک کو نقصان پہنچا۔ہمیں لگتا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان واقعی خطرے میں ہے، اس مسئلے کے بارے میں پاکستانیوں کو سمجھانا ضروری ہے۔
پیپلزپارٹی کے منشورمیں عوامی معاشی معاہدہ کو شامل کیا گیاہے۔اشرافیہ کی تمام سبسڈی کو ختم کریں گے،اشرافیہ کو ملنے والے رقوم عام عوام پر خرچ کریں گے،معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان خطرے میں ہے۔ہم پوری دنیا کے ساتھ ملکر موسمیاتی تبدیلی پر کام کریں گے۔ملک جس معاشی بحران سے گزررہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ہمیں اس مسئلے کی سنگینی کی سمجھ آئی، جو گلگت بلتستان سے ہیں انہیں یہ بات معلوم ہوگی کہ کرہ ارض پر کہیں بھی برف کا سب سے بڑا ذخیرہ پاکستان کے ہمالیہ کے علاقے میں ہے، جب یہ برف پگھلے گی تو اس کا نقصان لوگوں کو ہوگا، ہمیں پوری دنیاکے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے