خان صاحب آپ کو سزا ہو گئی ہے کیا پیغام دیں گے؟صحافی کا سوال
اسلام آباد: سائفر کیس میں پانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10,10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔آج صحافی نے جب عمران خان سے پوچھا کہ خان صاحب آپ کو سزا سنا دی گئی ہے کیا کہیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کو کہتا ہوں 8 فروری کو باہر نکلے اور ووٹ دے۔ اب سے کچھ دیر قبل خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کو سزا سنائی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی دونوں کو 10,10 سال قید کی سزا سنائی ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی چیئرمین تحریک انصاف سے منسوب پیغام میں عمران خان نے پاکستانی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے پاکستانیو! آپ سب نے یقیناً اب تک میرے وکلا سے سن لیا ہوگا کہ کس طرح آئینی تقاضوں اور قانونی ضابطوں کو روندتے ہوئے سائفر سمیت دیگر جھوٹے کیسز کا ٹرائل مکمل کیا جارہا ہے، یاد رکھیں سائفر وہ کیس ہے جس کو 2 دفعہ اسلام آباد ہایئکورٹ کالعدم قرار دے کر ازسرِ نو چلانے کا حکم دے چکی ہے کیوں کہ دونوں دفعہ اس کیس کو ایسے ہی آئین اور قانون کو روندتے ہوئے چلانے کی کوشش کی گئی، پھر مجھے اس کیس میں سپریم کورٹ ضمانت بھی دے چکی ہے کیوں کہ اس کیس کی ساری عمارت ہی جھوٹ، دھونس، سازش اور فریب پر کھڑی کی گئی ہے۔