صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی وجہ بتا دی
لاہور: تحریک انصاف کی گرفتار رہنما صنم جاوید نے این اے 119سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کی تصدیق بہن صنم جاوید کی جانب سے ایکس پر جاری پیغام میں کی گئی۔صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی وجہ بتا دی۔آج جب صنم جاوید کو عدالت پیش کیا گیا تو انہوں نے قیدیوں کی وین سے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی بہت دیر سے منظور کیے گئے۔
جب تک میرے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تو عباد فاروق کے بھائی حلقے میں اچھی انتخابی مہم کر چکے تھے۔اب اگر میں الیکشن میں حصہ لیتی تو یہ حلقے میں ووٹرز کو کنفیوز کرنے والی بات ہے۔صنم جاوید نے مزید کہا کہ میری امی اور بچے عباد فاروق کے بھائی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے حلقے کے ووٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد فاروق کو ووٹ دیں۔
خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ(ن)ہاوس جلانے کے کیس میں صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے فیصلہ سنایا۔عدالت کی جانب سے جو محفوظ فیصلہ سنایا گیا، اس میں صنم کہا گیا کہ ملزمہ صنم جاوید کے وکیل نے بتایا کہ ان کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔