بھارتی ایجنٹس کی پاکستان میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ؛ چین کا ردعمل آگیا

بھارتی ایجنٹس کی پاکستان میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ؛ چین کا ردعمل آگیا

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان میں شہریوں کے قتل کی رپورٹس کو نوٹ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی ایجنٹوں کی پاکستان میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ پر پاکستان کی فراہم کردہ معلومات قابل توجہ ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی پاکستان میں ایجنٹوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ کو نوٹ کیا ہے۔
ترجمان وانگ وینبن نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور صرف ایک دوسرے پر جوابی کارروائی ہوسکتی ہے جو خطے میں امن کا مسئلہ پیدا کرسکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چین تمام ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ساتھ کھڑا ہے تاکہ مشترکہ طور پر ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے