بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
اسلام آباد : بجلی صارفین پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا۔بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔ سی پی پی اے کی فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ۔
منظوری کی صورت میں صارفین پر 50 ارب تک بوجھ پڑنا تھا۔ موسم سرما میں گزشتہ سالوں کی نسبت یہ اب تک کا بڑا اضافہ ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔عالمی منڈی میں مہنگا تیل ہونے پر پیٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع آئل ریفائنری کا کہنا ہے کہ پیڑول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 50پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سمری کے بعد کیا جائےگا۔ دو ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل 6.50 فیصد مہنگا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ماہ کے دوران بحیرہ احمد میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مال بردار جہازوں پر حملے تیز کیے۔