بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بگڑتی صورتحال،الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بگڑتی صورتحال،الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس کل تین بجے طلب کیا جس میں دونوں صوبوں کے آئی جیز کو طلب کیا گیا۔ وزیرداخلہ ،سیکرٹری داخلہ،چیف سیکرٹری بلوچستان اور خیبر پختونخواہ اجلاس میں شریک ہوں۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں حساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ادھر صوبہ خیبرپختونخوا میں امیدواروں کے انتقال کے باعث 3 حلقوں میں الیکشن ملتوی کردیئے گئے۔ این اے 8 اور پی کے 22 باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل اور پی کے 91 کوہاٹ میں اے این پی کے عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن منسوخ ہونے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے کیوں کہ الیکشن ایکٹ کی شق 73 کے تحت انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار کے انتقال سے الیکشن ملتوی ہوجاتے ہیں، امیدوار کے انتقال کے باعث ریٹرننگ آفیسر نیا الیکشن شیڈول جاری کرتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پی کے 91 کوہاٹ سے عصمت اللہ خٹک سمیت 13 امیدوار حصہ لے رہے تھے اور سابق سینیٹر عباس آفریدی بھی پی کے 91 سے امیدوار ہیں، ضلعی صدر اے این پی نے بتایا کہ عصمت اللہ خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، وہ پی کے 91 کوہاٹ سے اے این پی کے امید وار تھے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے