برطانیہ نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد/برمنگھم:برطانوی شہزادے ہیری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کے روز گار کے حوالے سے مدد کرنے کو تیار ہیں کامیاب جوان کی طرز کے پروگرام نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے برمنگھم میں شہزادہ ہیری سے ملاقات کی اور انہیں نوجوانوں کے کامیاب بنانے سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو موقع ملے تو ان کے اندر کچھ بھی کرگزرنے کی صلاحیتیں موجود ہیں

عثمان ڈار نے کامیاب نوجوان پروگرام کے حوالے سے بھی شہزادہ ہیری کو آگاہ کیا اس موقع پر برطانوی شہزادے نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کے روز گار کے حوالے سے مدد کرنے کو تیار ہیں اور کامیاب جوان کی طرز کے پروگرام نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی ناگزیر ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے