8 فروری کو عام تعطیل کی منظوری

8 فروری کو عام تعطیل کی منظوری

اسلام آباد: ملک میں 8 فروری کو عام تعطیل کی منظوری دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں 8 فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل ووٹرز کی آسانی کے لیے دی جارہی ہے۔
اسی طرح نگران حکومت پنجاب نے بھی 8 فروری کو الیکشن کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نگران پنجاب کابینہ نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے، الیکشن کے باعث پنجاب میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے، سکولز، کالجز، یونیورسٹیوں میں 6 فروری سے 9 فروری تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ سکولوں میں صبح کے اوقات کار ساڑھے 9 بجے 3 فروری تک رہیں گے، اس کے بعد ریگولر ٹائمنگ ہوگی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے