عام انتخابات کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

عام انتخابات کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام 859 انتخابی حلقوں کے لئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا ہے، وہ حلقے جہاں بیلٹ پیپرز کی عدالتی فیصلوں کے مطابق دوبارہ پرنٹنگ کرانا پڑی ان حلقوں میں بھی بلیٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کر لیا گیا ہے اور اب پورے ملک میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل شروع ہے جو پیر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2018ء کے عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے اور ان کی طباعت پر 800 ٹن سپیشل سیکیورٹی کاغذ استعمال ہواتھا تاہم 2024ء کے عام انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور ان کی چھپائی پر 2,170 ٹن کاغذ استعمال ہوا ہے جس کی بڑی وجہ انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی بڑھی ہوئی تعداد ہے جوکہ 2018ء کے انتخابات کے مقابلے میں ڈیڑھ سو گنا زیادہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے عمل کے دوران مختلف مراحل میں کئی چیلنجز سامنے آئے جن میں عدالتی مقدمے اور امیدواروں کی بڑی تعداد شامل ہے تاہم کمیشن نے محدود وقت اور چیلنجز کے باوجود اپنی ذمہ داری پوری کی، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کرکے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں تمام ووٹرز اپنا حق رائے ہی استعمال کر سکیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے