ڈیرہ اسماعیل خان،تھانے پر حملے میں10اہلکار شہید6زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان،تھانے پر حملے میں10اہلکار شہید6زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے میں 10اہلکار شہید اور6اہلکار زخمی ہوگئے، ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانہ چودھوان کی عمارت پر تعینات پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے رات گئے اسنائپر سے نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ میں گھس کر دستی بموں کا استعمال کیا۔
واقعے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔افسوسناک واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری لائن پولیس ڈیرہ سے روانہ کردی گئی۔ بعدازاں دہشتگردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈی ایس پی درابن نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں 4 ایلیٹ فورس کے جوان اور 6 ضلع ڈیرہ سے تعلق رکھتے ہیں، ایلیٹ فورس صوابی کی پلاٹون تھانہ چودھوان پر تعینات ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور چیف سیکریٹری خیبرپختوانخواہ بھی ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل دہشتگردوں نے مچھ میں بھی دہشتگردانہ کارروائی کی تھی ۔سیکورٹی فورسز نے مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حمل پسپا کر دیاتھا۔سیکورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیلئے گھات لگا رکھی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے