عام انتخابات،ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس معطل

عام انتخابات،ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس معطل

اسلام آباد: عام انتخابات میں سیکورٹی خدشات،ملک بھر میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس معطل کر دی گئی،پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر علاقوں میں تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔
ملتان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، فیصل آباد، بہاولپور، ایبٹ آباد میں موبائل سروس متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے گزشتہ روز انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاتھا کہ حکومت الیکشن والے دن انٹرنیٹ بند نہیں کریگی،کل الیکشن والے دن صارفین کوملک بھر میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر مکمل طور پرہوگی اوربغیر کسی رکاوٹ کے صارفین انٹرنیٹ کو استعمال کر سکیں گے۔پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ صارفین افواہوں پر کان نہ دھریں۔
پی ٹی اے صارفین تک انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔قبل ازیں نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ الیکشن کے موقع پر موبائل سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئیں ہیں۔نگراں وزیراطلاعات کا کہناتھاکہ سیکورٹی سنجیدہ مسئلہ ہے۔ حکومت کی جانب سے انتخابات کے موقع پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی ہیں اور پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے