وزیراعظم کا قبائلی علاقوں میں دس سال تک سالانہ سوارب خرچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔

ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سابقہ قبائلی علاقہ جات کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تین ہفتوں کا مشاورتی عمل باجوڑسے شروع کیا جا رہا ہے کیونکہ حکومت کا قبائلی ضلعوں کے لیے آئندہ 10 سال کے لیے 100 ارب روپے سالانہ خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے