وفاق ،پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنانے جا رہے ہیں،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی،تحریک انصاف کی فتح کو ”غلامی نامنظور“ کے نام کرتے ہیں،لوگوں نے غلامی کو ریجکیٹ کردیاہے۔اسلام آبادمیں رﺅف حسن ودیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر جن علاقوں میں ہمیں ہرایا جارہا ہے وہاں کل آر او کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے، احتجاج پرامن ہوگا، آپ کے پاس ڈنڈے نہیں پاکستان کا جھنڈا ہونا چاہیے۔
کل تحریک انصاف کے کارکن سبز ہلالی پرچم اٹھائیں، آر او کے دفتر کے سامنے پہنچیںاور اپنے حق کیلئے آواز بلند کریں، ہاری ہوئی سیٹ کو دوبارہ وننگ سیٹ بنائیں گے۔
الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوگیا، پی ٹی آئی کی جیتی ہو نشستوں کو ہرایا گیا۔ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں مستقبل کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی ہمیں ہی حکومت بنانے کی دعوت دینگے۔ بہت جلد وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان کریں گے، پنجاب کے عوام کو عوامی وزیراعلیٰ ملنے جارہا ہے۔حکومت ملک کیلئے بنائیں گے۔اگر مرضی کی حکومت بنائی گئی تو معیشت برداشت نہیں کر سکے گی۔ہم آئین و قانون کے مطابق ذمہ داری نبھائیں گے۔بیرسٹرگوہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قانون کا تقاضا ہے کہ الیکشن کمیشن 2 بجے تک سارے نتائج ڈکلیئر کرے، یہ اس کی آئینی ذمے داری تھی۔
2 بجے تک کسی صورت نتیجے کا اعلان نہ ہوسکا تو وجوہات بتائی جائیں۔صبح دس بجے تک نتائج کا عمل ہر صورت مکمل ہونا چاہیے تھا۔قانون کے مطابق فارم 45 سے نتیجہ اخذ ہوتا ہے۔تحریک انصاف کی اس فتح کو غلامی نامنظور کے نام منصوب کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو پرامن طریقے سے حق رائے دہی سے استعمال کیا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا سے اتنی بڑی تعداد میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتی ہو۔تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ سب کے مینڈیٹ تسلیم کریں۔پی ٹی آئی کی قیادت کیخلاف بوگس کیسز بنائے گئے۔الحمد اللہ، پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت 170 سیٹوں کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔تمام مشکلات کے باوجود الیکشن کیلئے جدوجہد جاری رکھی