مخلوط حکومت نہیں اب قومی حکومت بننی چاہئیے

مخلوط حکومت نہیں اب قومی حکومت بننی چاہئیے

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن کی عدالت پیش کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز بکھر کی عدالت پیش کیا گیا فاضل جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ فواد چوہدری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔فواد چوہدری کو دوبارہ 22 فروری کو عدالت پیش کیا جائے گا۔
فواد چوہدری نے عدالت پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت نہیں اب قومی حکومت بنے، جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں سب کے سامنے ہے، آسٹریلیا امریکا اور برطانیہ سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں، 1965 ایوب خان کے دور میں جو الیکشن ہوئے تھے اس کے بعد یہ الیکشن یاد رکھے جائیں گے، فواد چوہدری نے اینٹی کرپشن عدالت پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں اس کے نتیجے میں جو بھی حکومت بنے گی اس نے ڈیلیورنہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بطور جماعت بین نہیں ہے اس لیے آزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہو سکتے ہیں۔ادھر سابق سینیٹر اور سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے عام انتخابات سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ آئین کی پہلی سطور میں کہا گیا ہے "تمام کائنات کی حکمرانی خدا تعالی کے پاس ہے اور اقتدار عوام کی منشاء کے مطابق اُن کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے ہی کیا جائے گا اور یہ ایک مقدس فریضہ ہو گا”۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے