پی پی قیادت کو ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف سے اتحاد کی تجویز

پی پی قیادت کو ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف سے اتحاد کی تجویز

اسلام آباد : پی پی قیادت کو ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف سے اتحاد کی تجویز، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی اجلاس کے دوران ندیم افضل چن سمیت پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماوں کی جانب سے ن لیگ سے اتحاد کرنے کی مخالفت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سی ای سی ارکان نے تجاویز دی ہیں کہ کمزور اتحادی حکومت کا وزیراعظم بننے سے بہتربلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر بنیں، ن لیگ کو سپورٹ کریں لیکن حکومت کا حصہ نہ بنیں، ن لیگ کے ساتھ اتحاد سے ہمیں سیاسی نقصان ہوگا، لیگ پر زور ڈالیں کہ وہ ہمارے منشور کو آگے لے کر چلیں۔
اسی طرح اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین سمیت پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے آغاز میں شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات کے بعد ملک کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورتحال کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ مشورہ دیا جائے کہ ہمیں حکومت میں جانا چاہیے یا نہیں؟ کوئی عہدہ اہمیت نہیں رکھتا ملکی ترقی عزیز ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے