جے یوآئی(ف) نے حکومت کا حصہ نہ بننے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد :ے یوآئی نے حکومت کا حصہ نہ بننے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کردیا ہے، سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لگتا ہے فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، نوازشریف کو بھی اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے ہیں تو پھر 9مئی کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔
انہوں نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی الیکشن کمیشن کے بیان کو مسترد کرتی ہے جس میں انہوں نے انتخابات کو شفاف قرار دیا ہے، پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو بیٹھا اور جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہا ہے، لگتا ہے فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، جے یوآئی پارلیمانی کردار ادا کرے گی تاہم اسمبلیوں میں شرکت تحفظات کے ساتھ ہوگی،موجودہ انتخابات نے 2018 کے نتائج کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، جے یوآئی نے حکومت کا حصہ نہ بننے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کردیا ہے،نوازشریف کو بھی اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں۔
مرکزی مجلس عاملہ نے مجلس عمومی کو سفارش کی ہے کہ جے یوآئی پارلیمانی سیاست سے دستبردار ہو ، اور چاروں صوبوں کے اجلاس بلائے جائیں گے، تاکہ صوبوں کو بھی اعتماد میں لیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے ہیں تو پھر 9مئی کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے، جے یوآئی کو انتخابات سے شکست سے دوچار کرنے کی منصوبہ عالمی دشمن قوتوں کی دباؤ پر ہوئی ہے، اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف حماس کی بات کرنا ہمارا جرم ہے، جے یوآئی ایک نظریاتی قوت ہے، ہم کسی سمجھوتے یا مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے، ہم تحریک چلائیں گے۔